8 مارچ، 2021، 4:34 PM

ایران نے امریکہ سے کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ برقرار نہیں کیا

ایران نے امریکہ سے کوئی  بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ برقرار نہیں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے یا کسی دوسرے موضوع کے بارے میں امریکہ سے کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ برقرار نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے یا کسی دوسرے موضوع کے بارے میں امریکہ سے کوئی  بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ برقرار نہیں کیا ہے۔

خطیب زادہ نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے بارے میں منعقد ہونے والے اجلاس  سے متعلق دعوت نامہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ابھی تک اس اجلاس کے بارے میں کوئي دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے متعلق مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے والے ممالک کے ساتھ ہمارے قریبی مذاکرات جاری ہیں لیکن اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

News ID 1905575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha